وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ آج، میں یہاں انسانیت کے چھٹے حصے کی آواز پہنچانے آیا ہوں۔ ہم نے ہندوستان میں 250 ملین لوگوں کو غربت سے باہر نکالا ہے اور ہم نے دکھایا ہے کہ پائیدار ترقی کامیاب ہو سکتی ہے، ہم اس کامیابی کے تجربے کو گلوبل ساؤتھ کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ انسانیت کی کامیابی ہماری اجتماعی طاقت میں مضمر ہے، میدان جنگ میں نہیں۔ عالمی امن اور ترقی کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔