سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے آج 20 اکتوبر اتوار کو کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں "وقف اور مدرسہ آگے کا راستہ - خطرات اور چیلنجز کو ختم کرنا" کے موضوعات پر ایک رونڈ ٹیبل کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں کئی معززین، کمیونٹی رہنما، کارکن اور مفکرین موجود تھے۔
نیشنل نائب صدر محمد شفیع نے کانفرنس کی صدارت کی۔ نیشنل جنرل سیکرٹری محمد الیاس تھمبے نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور قومی سیکرٹری فیصل عزالدین نے شکریہ ادا کیا۔
اس کانفرنس میں یہ مشاہدہ کیا گیا کہ مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 بالکل نا قابل قبول ہے، انتقامی اور مذموم ہے۔ اس بل کا مقصد مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔
مسلمانوں پر ملک میں مختلف غیر مساوی قوانین کے ساتھ کمتر کا ٹیگ لگانا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت ملک میں مدارس کو بند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ مفاد پرست حکومت، وقف اور مدرسہ کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے تاکہ برادریوں کے درمیان غیر اتفاقی پیدا کیا جا سکے۔
کانفرنس کا اختتام تمام خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنے اداروں، میراث، املاک اور روایات کی مضبوطی سے حفاظت کرنے پر ہوا۔ نیز مسلمانوں اور دیگر کمیونٹیز میں وقف اور مدارس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔