Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

سمندری طوفان 'دانا' سےاڈیشہ ،مغربی بنگال سمیت کئی ریاستیں ہائی الرٹ،پروازیں منسوخ

سمندری طوفان دانا آج 24 اکتوبر جمعرات کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر دونوں ریاستیں الرٹ ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دانا طوفان نے کل رات ایک خطرناک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے اور یہ پچھلے چھ گھنٹوں سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔
سمندری طوفان دانا کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوۓ   اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں چوکسی بڑھ گئی ہے۔ اس طوفان سے بچاؤ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
 اوڈیشہ میں این ڈی آر ایف کی 288 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے 14 اضلاع سے 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس سائیکلونک طوفان کا اثر اوڈیشہ سے لے کر بنگال۔ بہار اور جھارکھنڈ تک نظر آئے گا۔ 
یہ طوفان نیشنل پارک اور دھامرا پورٹ کے درمیان کی سطح سے ٹکراسکتا ہے۔ 
ہندوستان کوسٹ گارڈ ہائی الرٹ پر ہے کیونکہ سمندری طوفان ڈانا 24-25 اکتوبر کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا اور اس نے سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنے بحری جہاز اور ہوائی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔ 
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور طوفان کے اثرات سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کو یقینی بنانے کیلئے فعال اقدامات کیے گئے ہیں۔