بہار میں ٹمپو ڈرائیور اور پھل فروش کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا جسکے بعد ان دونوں کے بیچ گولی باری ہوئی۔
اس تنازع میں گولی پھل فروش کی ٹانگ میں لگی ،جس کی وجہ سے پھل فروش زخمی ہوگیا ۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر گھر والوں نے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں زخمی نوجوان کا علاج چل رہا ہے ۔
زخمی نوجوان نے تنازع کا سبب بتاتے ہوۓ کہا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے یہاں پر پھل فروخت کررہا ہے ۔ آج ٹمپو ڈرائیور نے پھل فروش سے اسٹال ہٹانے پر زور دیا ۔
جس کے بعد دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ اس دوران ٹمپو ڈرائیور کے ساتھی وہاں پہنچ گئے اور مار پیٹ کے بعد پیر میں گولی مار دی ۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔