Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
National

مردم شماری: ملک میں اگلے سال سے شروع ہو سکتی ہےمردم شماری ، مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ

مردم شماری کے حوالے سے بڑی معلومات سامنے آرہی ہے۔ ذرائع کےمطابق آئندہ سال سے ملک میں مردم شماری شروع ہو سکتی ہے۔ مردم شماری اگلے سال 2025 سے شروع ہو کر 2026 تک ہو گی۔ کورونا وبا ءکے باعث 2021 میں ہونے والی مردم شماری کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں   1991، 2001، 2011 میں مردم شماری کی گئی ۔
2021 میں ہونے والی مردم شماری اب 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم مردم شماری شروع کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
مردم شماری مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی شروع ہو جائے گی۔ حد بندی کا عمل 2028 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ کئی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ذات پات کی مردم شماری کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے لیکن حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔