Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ: جنوبی ایشیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی فہرست میں آئی آئی ٹی دہلی ممبئی سے آگے

کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جو ملک اور دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس فہرست میں آئی آئی ٹی دہلی نے آئی آئی ٹی بمبئی کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن  حاصل کی ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی ایشیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں، آئی آئی ٹی بمبئی 48 ویں نمبر پر ہے۔ 
آئی آئی ٹی دہلی نے پی ایچ ڈی عملے کے معیار پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ IIT بمبئی تعلیمی ریپو ٹیشن اورملازمیں کی ریپو ٹیشن جیسے پیرامیٹرز پر بہترین رہا۔ یہی وجہ تھی کہ دونوں ٹاپ 50 اداروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
 چھ انڈین انسٹی ٹیوٹ نے ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کی فہرست میں جگہ بنائی!
ان دو کے علاوہ آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی کھڑگپور، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور آئی آئی ٹی کانپور نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس 56 ویں، آئی آئی ٹی کھڑگپور 60 ویں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس 62 ویں اور آئی آئی ٹی کانپور 67 ویں نمبر پر ہے۔