Thursday, November 14, 2024 | 1446 جمادى الأولى 12
Education

اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت برقرار،سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت برقرار رہے گی۔ عدالت نے یہ فیصلہ 4-3 کی اکثریت سے دیا ہے۔ 
سی جے آئی سمیت چار ججوں نے اس معاملے پر متفقہ فیصلہ دیا ہے جبکہ تین ججوں نے اختلافی نوٹ دیا ہے۔ 
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک اقلیتی ادارہ ہے۔ عدالت نے 1967 کے فیصلے کو 4-3 سے مسترد کر دیا ہے، جو اے ایم یو کو اقلیت کا درجہ دینے سے انکار کی بنیاد تھا.
عدالت نے کیا کہا؟
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک اقلیتی ادارہ ہے۔ عدالت نے 1967 کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے جو اے ایم یو کو اقلیت کا درجہ دینے سے انکار کی بنیاد بناتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اقلیت ماننے کا معیار کیا ہے؟ اقلیتی کردار کو پامال نہ کریں۔ تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، فیصلے میں بنائے گئے اصولوں کی بنیاد پر اے ایم یو کی اقلیتی حیثیت کا نئے سرے سے تعین کرنے کا کام تین ججوں کی بنچ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
2006 کے کیس کا فیصلہ!
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی سات ججوں کی بنچ نے آٹھ دن کی سماعت کے بعد آج سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 2006 کے اس فیصلے پر اپنا فیصلہ سنایا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی اقلیتی ادارہ نہیں ہے۔