مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی دعوت پر تشریف لائے مسجد نبوی مدینہ منورہ کے امام ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان التمیمی حفظہ اللہ کا مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی و دیگر ذمہ داران واعیان نے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ امام ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان التمیمی حفظہ اللہ 9نومبر 2024 ء،بروز سنیچربوقت صبح نوبجے "احترام انسانیت اور مذاہب عالم" کے مرکزی عنوان پرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔ اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے متعدد چوٹی کے علمائے کرام، دانشوران عظام اور دھرم گرو و سماجی شخصیات شرکت فرمائیں گی اور بڑی تعداد میں ملک و بیرون ملک سے اکابر علمائے کرام ، مہمانان گرامی اور وفود تشریف لاچکے ہیں۔ان باتوں کی اطلاع مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک بیان میں دی گئی