ریاست تلنگانہ میں دوسرے مرحلے کا جامع خاندانی گھر گھر سروے آج سے شروع ہوا۔ اس سروے میں شمار کنندگان ۔
خاندان کے افراد سے ذاتی تفصیلات حاصل کریں گے۔ حکومت تلنگانہ نے ان لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں جو اپنے آبائی گھروں کو چھوڑ کر روزگار۔ کاروبار یا ملازمت کی وجہ سے دیگر شہروں میں مقیم ہیں۔
اب خاندان کے افراد جہاں بھی مقیم ہوں وہاں کے شمار کنندگان سے اپنی تفصیلات درج کروا سکتے ہیں۔ محکمہ منصوبہ بندی نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ پر موجود پتہ کی وجہ سے اپنے آبائی گاؤں میں جانے کی کوئی شرط نہیں ہے وہ ریاست کے کسی بھی مقام سے اپنی تفصیلات سروے کے لئے آنے والے کو دے سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افواہوں سے گریز کیا جائے۔ خاندان کے افراد کو اپنی ذاتی تفصیلات بشمول آدھار نمبر۔ موبائل نمبر اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔
سروے کے دوران معلومات جلدی فراہم کرنے کے لیے آدھار کارڈ۔ راشن کارڈ۔ پٹہ دار پاس بُک اور بینک پاس بُک جیسے ضروری دستاویزات اپنے پاس رکھنا مفید ہوگا۔