Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

تلنگانہ :اناج کی خریداری کو آسان بنانے تمام کلکٹرس کو وزیر اعلی کا مشورہ

تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اناج کی خریداری کے معاملے میں کسانوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف سخت  سے سخت کارروائی کی جائے۔ 
وزیراعلیٰ نے ایسے تاجروں کے خلاف ضروری خدمات کی بحالی کے قانون کے تحت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔
 اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فصل کی پیداوار کی خریداری میں دھوکہ دہی۔ کسانوں کو الجھانے اور کسانوں کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
 وزیراعلیٰ نے مشورہ دیا کہ تمام اضلاع کے کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ ریاست بھر میں اناج کی آسانی سے خریداری کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کریں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ فوری طور پر اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرکے انہیں حل کریں۔