پریاگ راج میں یوپی پبلک سروس کمیشن (UPPSC) کے باہر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے مسابقتی طلبہ کی تحریک سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کمیشن کے چیئرمین سنجے شری نیٹ کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ پی سی ایس کا امتحان ایک ہی دن میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی RO-ARO امتحان کے لیے کمیٹی بنا دی گئی، RO-ARO امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ سی ایم یوگی کی مداخلت پر کمیشن نے یوپی پی سی ایس 2024 کا ابتدائی امتحان پہلے کی طرح ایک دن اور ایک شفٹ میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمیشن نے پی سی ایس امیدواروں کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، حالانکہ RO-ARO 2023 کے بھرتی امتحان کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کمیشن نے دسمبر کے مہینے میں ہونے والے اس امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔
RO-ARO کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی تمام پہلوؤں پر غور کرنےکے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اتر پردیش پبلک سروس کمیشن نے پی سی ایس پریلمس 2024 اور RO-ARP پریلمس 2023 کے امتحانات دو دن میں دو شفٹوں میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا،
جس پر طلباء کا مطالبہ تھا کہ یوپی پی سی ایس 2024 اور آر او اے آر او 2023 کے ابتدائی امتحانات پہلے کی طرح ایک ہی دن اور اسی شفٹ میں منعقد کیے جائیں،
11 نومبر کو دہلی سے یوپی تک ، امیدوار اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کرنے والے طلباء 'ایک دن ایک امتحان' کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔
طلباء یو پی پی ایس سی امتحانات میں نارملائزیشن سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا استدلال ہے کہ پبلک سروس کمیشن کے نارملائزیشن سسٹم کا طریقہ منصفانہ نہیں ہے ۔