بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لئے آسٹریلیا بمقابلہ ہندوستان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کل 22 نومبر سے پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
اس سیریز میں روہت شرما نجی مصروفیات کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت نہیں کر رہے ہیں!لہٰذا ان کی جگہ جسپریت بمراہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔اس مقابلہ سے پہلے بمراہ نے صرف 1 ٹیسٹ میچ میں کپتانی کی ہے۔
تاہم کرک بز کے مطابق ، روہت شرما کا 24 نومبر (اتوار) کو پرتھ میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق روہت نے اس بارے میں کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو آگاہ کر دیا ہے ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ روہت حال ہی میں دوسری بار باپ بنے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
اسکے علاوہ بتا دیں کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر پچھلی جیت نے آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے امیدیں بڑھا دی ہیں۔ بارڈر-گواسکر سیریز ٹیم انڈیا کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اسے اگلے سال جون میں لارڈس میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست دینا ہوگا،
ساتھ ہی بتا دیں کہ پرتھ کی پچ اپنے تیز باؤنس اور رفتار کے لیے مشہور ہے، اس لیے امپائرز کے لیے خاص طور پر ایل بی ڈبلیو کے فیصلہ لینا آسان نہیں ہے۔ چند روز قبل پچ کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ نے بتایا تھا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے پچ پر گھاس ہوگی جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ گیند لگنے کے بعد تیزی سے باہر آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دنوں پرتھ میں دھوپ کم پڑی ہے جس کی وجہ سے پچ کچھ بدلا ہوا دکھائی دے سکتا ہے۔ لیکن یہاں کسی بھی صورتحال میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
دوونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 دسمبر سے ایڈلیڈ میں جبکہ تیسرا میچ 14 دسمبر سے برسبن میں چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں اور آخری میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔