Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

عالمی فوجداری عدالت نےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری وارنٹ کیا جاری

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو، اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلاف بھی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔
ساتھی ہی فوجداری عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے خلاف بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیر اعظم  اور دیگر کے خلاف جنگی جرائم کےارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے ہیں۔