Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

ملک کو آمریت سے بچاؤں گا میں (اروند کیجریوال)

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی  
 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وہ 2 جون کو خودسپردگی کر دیں گے اور اگر انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تو بھی وہ جھکیں گے نہیں۔ کیجریوال نے کہا، ’’اگر میری جان بھی چلی جائے تب بھی تم غم نہ کرنا۔
جیل سے رہا ہونے کے بعد کیجریوال نے اتر پردیش، پنجاب، دہلی اور مہاراشٹر میں انتخابی مہم چلائی۔ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’مجھے 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ اس بار میں کتنے دن جیل میں رہوں گا۔ میں اس ملک کو آمریت سے بچانے کے لیے جیل جا رہا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا میں جیل واپس جانے کے بعد آپ (لوگوں) کے بارے میں فکر مند رہوں گا۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کی خدمات بند نہیں کی جائیں گی۔ میں جلد ہی اپنی ماؤں اور بہنوں کو 1000 روپے دینا شروع کروں گا۔