Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام تک پہنچائی کئی اہم پیغامات

لوک سبھا انتخاب کا ساتواں مرحلہ ختم ہونے کے بعد ووٹ شماری سے ایک دن قبل بتاریخ ۳ جون کو الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں سے بہت اہم باتیں عوام کے سامنے آئی ہیں۔
میڈیا سے مخاطب ہوکر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ اس انتخابات میں ووٹروں نے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں جیسے اس بار31 کروڑ خواتین نے اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کیا جو پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس مرتبہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کا بھی ریکارڈ بنایا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں چوسٹھ کروڑ لوگوں سے بھی زیادہ لوگوں نے  ووٹ دیا ہےجو کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اب تک کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس الکیشن میں اکتیس کروڑ خواتین اور تینتیس کروڑ مردوں نے ووٹ دیا ہے۔ راجیو کمار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تقریباً چار لاکھ گاڑیاں،ایک سو پینتیس خصوصی ہوائی پرواز اور سولہ سو بانوے ٹرینیں استعمال کی گئیں۔ 
کل ہونے والے ووٹ شماری سے متعلق تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں ، ووٹ شماری اور دیگر ایتخابی عمل کے لیے ایک بہت مضبوط نظام ہے، ہر حصہ  طئے شدہ ہے، ووٹ شماری کا عمل مرحلہ وار ہے، سسٹم میں کوی مسئلہ نہیں ہو سکتا، انسانی غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، ہم اس سےنمٹیں گے۔