Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

ایکھناتھ شنڈے پارٹی کے کئی ممبران ادھو ٹھاکرے سے رابطے میں

لوک سبھا انتخابات کے نتائج واضح ہو جانے کے  بعد ذرائع کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ   چیف منسٹر ایکناتھ شندے کی پارٹی کے کئی ممبران پارلیمنٹ ادھو ٹھاکرے سے رابطے میں ہیں، لوک سبھا انتخاب میں شنڈے گروپ کو محض 7 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق سات میں سے نصف سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ ادھو ٹھاکرے کے رابطے میں ہیں، ادھو ٹھاکرے ملک میں مخلوط حکومت بنانے کیلئے سنجیدہ ہیں چونکہ مہاراشٹرا میں چند مہینوں کے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور انڈیا اتحاد نے جس طرح سے بڑی جیت حاصل کی ہے وہ شنڈے کے لیڈروں کو بے چین کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب کے بعد ملک میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے تاہم اس بار کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں این ڈی اے اور بی جے پی کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی، ان ہی ریاستوں میں سے ایک مہاراشٹرا بھی ہے کیونکہ یہاں بی جے پی اتحاد کو صرف 17 سیٹیں ملی ہیں۔