Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

یوپی میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملنے کی بنا پر وزیر اعلی یوگی نے رکھی ایک میٹنگ

لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد یوپی میں   بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد  سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ افسردہ ہیں اسی لئے انہوں نے آج بتاریخ چھ جون افسران کی میٹنگ بلائی تھی، یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر میٹنگ میں آنے والے افسران اپنے کام  کی رپورٹ ساتھ حاضر ہوئے تھے۔ اطلاع کے مطابق یوگی کی جانب سے بلائ گئ میٹنگ میں سی ایم یوگی اپنے کام میں پیچھے رہنے والے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔
میٹنگ کیوں بلائ گئ؟ 
اچانک میٹنگ رکھنے کی وجہ اب کی بار لوک سبھا انتخاب میں گذشتہ لوک سبھا انتخاب سے کم سیٹیں ملنے کی وجہ ہے جوکہ آنے والے اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے لئے روڑا بن سکتا ہے۔  یاد رہے کہ اس لوک سبھا انتخاب میں ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کو 2014 اور 2019 کے باالمقابل بہت کم سیٹیں ملی ہیں، 2014 لوک سبھا انتخاب کے دوران بی جے پی  نے اترپردیش میں 56.37 فیصد اور 2019 میں 63.60 فیصد ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی تھی لیکن اس بار 2024 میں 54.24 فیصد ووٹ ہی حاصل کر پائ ہے جوکہ گذشتہ انتخاب کے مقابلے میں کافی کم ہے۔