Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

راہل گاندھی نے اسٹاک مارکیٹ کو لے کر پی ایم مودی، امت شاہ اور نرملا سیتا رمن کے تبصروں پر اٹھایا سوال

 
 راہل گاندھی نے آج بتاریخ چھ جون کو پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اسٹاک مارکیٹ پر کیے گئے تبصروں پر سوال اٹھایا ہے، راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پی ایم مودی اور امیت شاہ کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کو لے کر جو دعوے کیے گئے تھے جسکی وجہ سے کئی لوگوں نے اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگایا تھا اکثر لوگوں کا پیسہ ڈوب چکا ہے اور 30 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
 راہل گاندھی نے کہا، "پہلی بار ہم نے دیکھا کہ پی ایم، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ نے سبھی نے اسٹاک مارکیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ آگے بڑھے گی۔"
یاد رہے کے بارہ مئی کو امت شاہ نے کہا تھا کہ چار جون سے پہلے شیئرز خریدے جائیں۔ انیس مئی کو پی ایم مودی نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ آگے بڑھے گی جسکی وجہ سے کئی لوگوں نے اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ صرف کیا اسکے بعد اکتیس مئی کو اسٹاک مارکیٹ زبردست سرگرم ہوا پھر تین جون کو اسٹاک مارکیٹ‌ نے تمام ریکارڈ دیا اور چار جون کو اسٹاک مارکیٹ بالکل نیچے چلی چلی آئی۔
اسی بنا پر راہل گاندھی نے آج کے پریس میں کہا کہ ہم اس بارے میں تحقیق چاہتے ہیں کہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ نے 5 کروڑ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟ بی جے پی کا اس سے کیا تعلق ہے؟