Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

آج شام ہوگی مودی حکومت کے تیسرے دور کی پہلی کابینہ میٹنگ

پی ایم مودی نے  آج شام 5 بجے کابینہ کی پہلی میٹنگ بلائی ہے، ذرائع کے مطابق کابینہ کی میٹنگ آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگی، اس کے بعد سات بجے وزرا کونسل کا اجلاس ہوگا، وزراء کونسل کے اجلاس میں تمام کابینہ اور وزراء مملکت شریک ہوں گے۔ بدھ کی شام 43 نئے وزرا نے حلف لیا، جن میں 15 کابینہ کے وزیر اور 28 وزیر مملکت شامل ہیں ساتھ ہی کابینہ میں وزرا کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا اور نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد کے لئے نیک خواہشات پیش کی، اس بار مودی حکومت میں پورے ملک کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، اس بار مودی حکومت میں پورے ملک کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے کیونکہ پی ایم مودی  نے جنوب کو اتنا ہی موقع دیا ہے جتنا انہوں نے شمال کو دیا ہے، یاد رہے کہ آج مودی حکومت کے تیسرے دور کی پہلی کابینہ کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے