Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

گاندھی خاندان کل رائے بریلی اور امیٹھی کے رائے دہندوں سے کرے گا ملاقات

گاندھی خاندان رائے بریلی اور امیٹھی کے ساتھ جذباتی بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے راہول گاندھی، پرینکا اور امیٹھی سے نو منتخب رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما ائندہ کل بتاریخ 11 جون رائے بریلی اور امیٹھی کا کریں گے دورہ۔ گاندھی خاندان دونوں اضلاع کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے کارنگریس کی جیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کریں گے، واضح رہے کہ 1952 سے 2024 تک گاندھی خاندان کے کچھ لوگ رائے بریلی اور امیٹھی سے لڑتے اور جیتتے آرہے ہیں۔ 2019 میں امیٹھی میں راہول گاندھی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے شکست کے بعد دونوں اضلاع میں گاندھی خاندان کے دورے کم ہوگئے تھے یہی وجہ رہی کہ اس لوک سبھا الیکشن میں نامزدگی کے آخری دن تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا تھا کہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد ان اضلاع سے الیکشن لڑے گا یا نہیں، آخری وقت میں راہول گاندھی کو رائے بریلی سے اور سونیا گاندھی کے نمائندے کے ایل شرما کو امیٹھی سے میدان میں اتارا گیا، اس بار 2024 لوک سبھا انتخاب میں دونوں سیٹوں پر کانگریس کی تاریخی جیت نے ایک بار پھر مقامی لوگوں کے تئیں گاندھی خاندان کا لگاؤ ​​بڑھا دیاہے یہی وجہ ہے کہ گاندھی خاندان کل دونوں اضلاع سے تاریخی جیت پر عوام کے ساتھ کانگریس عہدیداروں اور کارکنوں سے اظہار تشکر کرنے جارہا ہے۔