Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

بنگلہ دیش و بھارت کے وزیر اعظم کا باہمی تعاون سے دس معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی: 22 جون (منصف ٹی وی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ جب ہندوستان آئیں تو ہوائی اڈے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے انکا  استقبال کیا اسکے جب پی ایم مودی اور حسینہ کے درمیان آج  ملاقات ہوئی تودونوں فریقوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے  کئی معاہدوں کو حتمی شکل دیا گیا۔ اس دوران مسٹر مودی نے اعلان کیا کہ طبی علاج کے لیے ہندوستان آنے والے بنگلہ دیشی لوگوں کے لیے ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ آج ہم نے نئے شعبوں میں تعاون کے ساتھ  مستقبل لیے کچھ ویژن تیار کیا ہے  جیسے گرین پارٹنر شپ، ڈیجیٹل پارٹنر شپ، بلیو اکانومی، اسپیس وغیرہ۔