حیدرآباد، 4 ستمبر (پریس نوٹ) جاریہ تعلیمی سال کے دوران مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں دستیاب محدود نشستوں پر داخلوں کے لیے اب طلبہ 8 ستمبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر ایڈمیشن پروفیسر ایم ونجا کی اطلاع کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مختلف پی جی ریگولر کورسز میں داخلوں کے خواہشمند طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ پر پی جی ، یو جی اور ڈپلوما کے کورسز کی دستیاب محدود سیٹوں کی مکمل تفصیلات ملاحظہ کرسکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کورسز میں درخواستیں بھی داخل کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر طلبہ 5 تا 8 ستمبر اپنے کورسز کا نیا رجسٹریشن کروا لیں۔ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست جمع کی تھی لیکن انہیں داخلہ نہیں ملا وہ بھی دوسرے کسی بھی کورس کے لیے دو بارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ شعبہ کیمپس میں 10 ستمبر 2024 کو صبح 10.00 تا 5.00 بجے شام شخصی طور پر رپورٹ کریں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 12 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ طلبہ کو14 تا 16 ستمبر تک فیس جمع کرنے کا موقع رہے گا۔
حیدرآباد کیمپس میں ایم اے (لیٹرل انٹری جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) کے علاوہ ایم اے (سماجیات، عربی، اکنامکس، انگریزی، ہندی، تاریخ، اسلامک اسٹڈیز، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن ، لیگل اسٹڈیز، فارسی، پولیٹیکل سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیل ورک، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، اردو ، ویمنس اسٹڈیز) اور ایم کام، ایم ایس سی (باٹنی، کیمسٹری، میاتھس، فزکس، زوالوجی)، ایم ووک (ایم آئی ٹی او رایم ایل ٹی) اور پی جی ڈپلوما ان انگلش شامل ہیں۔
دیگر کیمپسس کے کورسز بشمول بی ایڈ و پالی ٹیکنیک اور ان میں دستیاب سیٹوں کی مکمل تفصیلات یونیورسٹی www.manuu.edu.in کے ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری
پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج