Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ہیمنت سورین کو بڑی راحت

جھارکھنڈ: 28 جون (منصف ٹی وی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے میں ضمانت دے دی ہے۔ زمین گھوٹالے میں گزشتہ کئی ماہ سے جیل میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ  ہیمنت سورین  بند تھے۔ ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کرلیا تھا۔ تقریباً پانچ ماہ بعد آج انہیں ضمانت ملی ہے۔ 31 جنوری کو ای ڈی نے ہیمنت سورین کو گرفتار کیا تھا۔ ہیمنت سورین تقریباً 5 ماہ تک جیل میں تھے، 27 مئی کو انہوں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی داخل کی تھی، ہیمنت سورین کی ضمانت عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد 13 جون کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا اور آج 28 جون کو انہیں ضمانت مل گئی ہے۔