Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

وزیر اعظم کے خطاب کے دوران کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹی نے راجیہ سبھا سے کیا واک آؤٹ

آج بروز بدھ 3 جولائ  کو راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے دوران کانگریس سمیت اپوزیشن ارکان نے نعرے لگائے اور راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا،وزیر اعظم نے جیسے ہی بحث کا جواب دینا شروع کیا اپوزیشن تبصرہ کرنے لگے ۔
پی ایم مودی نے نعرے بازی کے درمیان اپنی تقریر جاری رکھے۔ اس دوران کھرگے بار بار التجا کرتے رہے کہ انہیں بولنے کی اجازت دی جائے، کچھ دیر تک یہ سلسلہ چلتا رہا جس کے بعد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ میں ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ نعرے لگائے اور واک آؤٹ ہو گۓ۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی،اس دوران چیرمین جگدیپ دھنکھر نے اپوزیشن اراکین سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور ان سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار برقرار رکھنے کو کہا۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے بولنے کے لیے کھڑے ہوئے لیکن چیئرمین نے انہیں اجازت نہیں دی۔
جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے نعرے بازی شروع کر دی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے،اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں ان میں سچ سننے کی طاقت اور ہمت نہیں ہوتی۔ یہ ایوان کی توہین کر رہے ہیں ۔ آج انہوں نے ایوان کو نہیں چھوڑا،بلکہ وقار کو پیچھے چھوڑا ہے،یہ لوگ مجھ سے منہ نہیں موڑا ہے بلکہ آئین سے منہ موڑا ہے۔