Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج کریں گے گجرات کا دورہ

گجرات 6 جلائی (منصف ٹی وی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج بروز سنیچر گجرات کا دورہ کریں گے۔ راہل گاندھی اس دوران مختلف سانحات میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ کانگریس پارٹی کی مشن2027 کی تیاریوں کے تعلق سے بھی بات ہوگی، واضح رہے کہ راہول گاندھی نے گجرات انتخابات میں بی جے پی کو نہ صرف شکست دینے کا چیلنج دیا ہے بلکہ وہ اس کے لیے کافی سنجیدہ بھی ہیں۔ اسی لئے وہ آج گجرات میں کارکنوں کے درمیان پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں بی جے پی کو چیلنچ دیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اس بار ہم آپ کو گجرات میں ہرائیں گے اور آپ  اسے تحریری طور پر لے لیں۔