Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی اور آئی این ایل ڈی نے انتخابی اتحاد کا کیا اعلان

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔ انہی چرچوں کے درمیان اب آئی این ایل ڈی کے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ ہم بی ایس پی کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔ 
جس پر بی ایس پی لیڈر آکاش آنند نے کہا کہ 6 جولائی کو ابھے چوٹالہ اور مایاوتی کے درمیان سیٹوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔ بی ایس پی 90 میں سے 37 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور باقی سیٹیں پر آئی این ایل ڈی کے لڑےگی۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری دیتے ہوئے  کہا کہ دونوں پارٹیوں  کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر ایک معاہدہ طے کر لیا گیا ہے۔
وہیں بی ایس پی لیڈر آکاش آنند نے کہا کہ اگر ہم جیت گئے تو ابھے چوٹالہ کو وزیر اعلی بنایا جائے گا، 
بی ایس پی 37 اور INLD 53 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار یکجہتی کے ساتھ اتارےگی۔
آئی این ایل ڈی کے سربراہ ابھی سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ "ہم نے ہریانہ میں مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج عام آدمی کا احساس ہے کہ بی جے پی جو ریاست میں دس سال سے حکومت کر رہی ہے، اسے اقتدار سے بے دخل کر دینا چاہیے اور کانگریس کو۔ اقتدار سے دور رکھا جائے۔
بی جے پی اور کانگریس کے مخالف چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ لے کر ریاست میں ایک محاذ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال کے آخر تک ہریانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ریاستوں کی سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔