Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو لگا بڑا جھٹکا،بڑے لیڈر نے چھوڑا ساتھ

آۓ دن بہار میں سیاسی ہلچلیں تیز ہورہی ہیں۔ انہی سیاسی ہلچل کے بیچ وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
بتا دیں کہ جن سورج مہم کے بانی  پرشانت کشور کی جانب سے جے ڈی یو کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جے ڈی یو لیڈر اور ریاستی سکریٹری محمد عرفان نے جمعرات کو جے ڈی یو کے تمام عہدوں کے ساتھ استعفیٰ دے کر پرشانت کشور کی جن سورج مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔  
یہ جے ڈی یو پارٹی کے لیے بڑا نقصان مانا جا رہا ہے۔  
یاد رہے کہ عرفان جے ڈی یو کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر،ضلع کونسل صدر اور چیف کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ 
آپ کو بتاتے چلیں کہ بہار میں مسلسل بڑی تعداد میں لوگ جن سورج مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔ جسے دیکھ کر آر جے ڈی بھی خوفزدہ ہیں، آر جے ڈی اپنے لیڈروں کو کنٹرول کرنے کی مختلف ترکیبیں بھی اپنا رہی ہیں۔ آۓ دن کئی لیڈر پرشانت کشور کی تنظیم جن سورج میں مسلسل شامل ہو رہے ہیں۔ اسی دوران جے ڈی یو لیڈر محمد عرفان بھی پرشانت کشور کی تنظیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آر جے ڈی نے پرشانت کشور کی تنظیم جن سورج کو لے کر ایک خط بھی شائع کیا تھا۔ جہاں اس خط میں آر جے ڈی کارکنوں کو تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ جن سورج کے ساتھ نہ جوڑیں۔ آر جے ڈی کے خط میں پرشانت کشور کی تنظیم کو بی جے پی کی بی ٹیم بتایا گیا تھا۔ جس کے بعد اس خط پر کافی سیاست ہوئی۔ پرشانت کشور نے بھی جوابی حملہ کیا تھا لیکن اس کے بعد آر جے ڈی نے دوسرا خط جاری کیا۔اور اس خط میں آر جے ڈی نے اپنے دو لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔ آر جے ڈی الزام تھا کہ دونوں لیڈر جن سورج میں شامل ہو گئے ہیں۔