Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

حیدرآباد میں ایک تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا وقعہ ،کمسن لڑکی فوت۔ کئی افراد زخمی

شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیاہے اس حادثہ میں ایک کمسن بچی کی موت ہوگئی اور کئی افراد آگ کے چپیٹ میں آکر زخمی ہو گۓ ہیں۔
بتا دیں کہ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی نصف شب ضیا گوڈہ کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے۔ 
ضیا گوڈہ میں واقع ایک تین منزلہ اپارٹمنٹ میں صوفہ بنانے والے گودام میں آدھی رات آگ لگ گئی اور یہ آگ آہستہ آہستہ گراونڈ فلور سے تین منزلہ عمارت کے اوپر تک پھیل گئی۔ 
اس حادثے میں شیو پریہ کی موت ہوگئی جبکہ 5 لوگ زخمی ہوگئے۔ معلومات کے مطابق یہ تمام ایک ہی خاندان کے تھے۔ 
مقامی لوگوں کی اطلاعات فائر بریگیڈ تک پہنچائی 
جسکے بعد فائر بریگیڈ نے حادثے کے مقام پر پہنچ کرعمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ مگر اس حادثے میں ایک کم سن لڑکی کی موت ہو گئی،
 حادثے کے فوراً بعد چوکس کے مقامی لوگوں نے رسیوں کی مدد سے آگ میں پھنسے 25 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا تھا،جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔