Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Regional

دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس کے مجرم سید مقبول زبیر کی حیدرآباد میں علاج کے دوران ہوئی موت

حیدرآباد کے دلسکھ نگر بم دھماکہ کے واقعہ میں ملوث ملزم سید مقبول زبیر کی 25 جولائی جمعرات کو دوران علاج موت ہو گئی۔ این آئی اے نے اس پر انڈین مجاہدین سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا تھا،
 بتا دیں کہ وہ اس وقت حیدرآباد کی چیرلاپلی سنٹرل جیل میں قید تھے۔
چرلاپلی پولیس نے حراست میں موت کا معاملہ درج کیا ہے، کیونکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
سید مقبول زبیر کو مقبول دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے بانی اعظم غوری کا قریبی مانا جاتا ہے۔ 
مقبول کا 30 روز قبل دل کا آپریشن ہوا جس کے بعد ان کے گردے میں خرابی آگئی تھی۔
دو دن قبل، جیل حکام نے اسے گاندھی اسپتال منتقل کیا کیونکہ اس کی نبض شدید گر گئی تھی۔ علاج کے دوران جمعرات کے دن ان کا انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں این آئی اے کی عدالت نے دلسکھ نگر میں 2013 کے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی جسکے بعد اسے دہلی کی سنٹرل جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا، دھماکے میں 130 سے ​​زیادہ زخمی اور 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔