عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے راجیہ سبھا میں نیٹ پیپر لیک معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بگڑتے ہوئے تعلیمی نظام کا بحران ہمارے ملک کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ نظام کبھی ہمارے ملک کا فخر ہوا کرتا تھا لیکن آج یہ میدان جنگ بن چکا ہے، جہاں ہمارے بچے علم یا حقوق کی نہیں بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے یو جی سی نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کو لے کر راجیہ سبھا میں مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ہندوستانی نظام تعلیم سے متعلق مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
راگھو نے کہا کہ نیٹ کے لاکھوں امیدوار بے ضابطگیوں کی وجہ سے ناخوش ہیں۔ اگر اس طرح کے واقعات جاری رہے تو ہم منا بھائی ایم بی بی ایس جیسے ڈاکٹر دیکھیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ نیٹ پیپر لیک کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔
اسکے علاوہ راگھو چڈھا نے کہا کہ تعلیمی نظام میں ہو رہے بے ضابطگی ہمارے ملک کو متاثر کر رہا ہے، یہ نظام کبھی ہمارے ملک کا فخرتھا، لیکن آج یہ میدان جنگ بن چکا ہے، جہاں ہمارے بچے علم یا حقوق کے لیے نہیں بلکہ اپنے وجود اور وقار کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہت چھوٹی عمر سے ہی ہمارے طلباء کو کبھی نہ ختم ہونے والی دوڑ میں دھکیل دیا جاتا ہے اور کچھ نیا سیکھنے کی خواہش ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے دباؤ میں دب جاتی ہے،
کیونکہ بچوں میں سیکھنے کا تجسس پھلنے پھولنے کی جگہ، ہمارا تعلیمی نظام انہیں یہ سکھا رہا ہے کہ ان کی قدر صرف ان کو ملنے والے نمبروں، گریڈز یا رینکوں سے ناپی جائے گی۔