Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

پی ایم انٹرن شپ پورٹل کا آج سے ہوگا آغاز، 12 اکتوبر سے داخل کر سکیں گے درخواست

مرکزی حکومت ن 3 اکتوبر  یعنی آج سے پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے تحت ایک مرکزی پورٹل شروع کرنے جا رہی ہے، جو نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔
 اس پورٹل کے ذریعے مختلف کمپنیاں  امیدواروں سے درخواستیں طلب کر سکیں گی۔ 
طلباء کو اس پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ کمپنیاں اپنی انٹرن شپ کی ویکینسیس اس پورٹل پر اپ لوڈ کریں گی۔ اہل امیدوار 12 اکتوبر سے پورٹل پر رجسٹریشن کر سکیں گے۔
درخواست دہندگان کو ایک فارم بھرنا ہوگا، جس میں انہیں اپنی دلچسپیوں اور مہارتوں کے بارے میں معلومات دینی ہوگی۔
امیدواروں کا انتخاب ان کے پروفائل، پسند اور اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اسکیم میں حصہ لینے والی کمپنیاں اس منتخب فہرست سے اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔
ذرائع کے مطابق کارپوریٹ امور کی وزارت نے امیدواروں کی اہلیت کے لیے رہنما خطوط بھی حصہ لینے والی کمپنیوں کو بھیج دیے ہیں۔
 جولائی میں پیش کیے گئے بجٹ میں مرکزی حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ریلائنس انڈسٹریز، اڈانی گروپ اور مہندرا جیسی کمپنیوں نے اس اسکیم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ساتھی ہی یہ یاد رہے کہ درخواست گزار کا دسویں پاس ہونا ضروری ہے ، جسکی عمر 21 سے 24 سال ہونی چاہیے اور خاندان کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ 
اسکے علاوہ ہر انٹرن کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ ملے گا جس میں سے 4,500 روپے حکومت اور 500 روپے کمپنیاں دیں گی۔ ایک سال کے بعد حکومت کی جانب سے اضافی 6000 روپے بھی دیے جائیں گے۔
درخواست دینے کے لیے درکار دستاویزات میں آدھار کارڈ، ای میل آئی ڈی، موبائل نمبر، ایڈریس پروف، تعلیمی قابلیت اور پین کارڈ شامل ہیں۔ یہ اقدام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، جو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔