Wednesday, October 16, 2024 | 1446 ربيع الثاني 13
National

وقف ترمیمی بل 2024 :جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ اہم میٹنگ

جمعیۃ علماء ہند کے وفد  نے آج 14 اکتوبر وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ طویل میٹنگ کی،
یہ میٹنگ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں ہوئی جہاں وقف ترمیمی بل 2024 پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی  ( جے پی سی ) سے میٹنگ عمل میں آئی۔
بتا دیں کہ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی کے مین کمیٹی روم میں صبح 11 بجے  سے سہ پہر تک منعقد ہوئی۔
اس دوران جمعیۃ کے وفد میں درج ذیل شخصیات شامل تھیں۔ مولانا محمود اسعد مدنی – صدرجمعیۃ علماء ہند، رؤف رحیم سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا، اکرم الجبار خان ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر،مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ،مولانا نیاز احمد فاروقی ، سکریٹری جمعیۃ علماء ہند،اویس سلطان خان اور ایڈوائزر دفتر جمعیۃ علماء ہند موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیمات پر  کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر جمعیۃ کی طرف سے  سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ رؤف رحیم نے بل کے آئینی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔