Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

یوپی کے فرُخ آباد میں درخت سے لٹکی 2 دلت لڑکیوں کی ملی لاش

اتر پردیش کے فرُخ آباد سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ 27 اگست منگل کی صبح دو لڑکیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ گاؤں والوں اور اہل خانہ کا یہ الزام ہے کہ دونوں کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کے امکان سے انکار کیا ہے۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ فرُخ آباد کے قائم گنج علاقے میں ایک درخت سے دو دلت لڑکیوں کی لاشیں ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ یہ دونوں دوست ہیں اور جنم اشٹمی کے موقع پر منعقدہ پروگرام دیکھنے گئ تھیں۔ دیر رات گئے جب وہ واپس نہیں آئیں تو گھر والوں نے سوچا کہ دونوں گاؤں میں ہی اپنی خالہ کے گھر ٹھہرے ہوئے ہیں۔ لیکن صبح اطلاع ملی کہ دونوں لڑکیوں نے پھانسی لگا لی ہے۔ دونوں لڑکیاں ایک ہی دوپٹے کے ساتھ درخت سے لٹکی ہوئی تھیں،
جب رامویر جاٹو کی 18 سالہ بیٹی ببلی اور مہندر جاٹو کی 15 سالہ بیٹی ششی کے گھر والوں کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو انکے والدین صدمے میں چلے گۓ انہیں یقین ہی نہیں ہوا۔ ان میں سے ایک لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے ابھی کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاملات واضح ہوں گے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک فون اور سم بھی ملا ہے۔