Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Crime

اپارٹمنٹ کی چھت سے کود کر خاتون نے کی خودکشی

 چکڑپلی علاقہ اور رام نگر چوک کے قریب ایک نوجوان خاتون نے  5 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 
یہ واقعہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہری نگرمیں ہفتہ کی دوپہر پیش آیا۔ 
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 23 سالہ ثنا بیگم اپارٹمنٹ کے پانچویں منزل کے ٹیریس پر گئیں،
جسکے بعد وہ وہاں سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ 
جب یہ واقعہ انجام پایا تو اس وقت کچھ لوگ اسے روکنے کی کوشش بھی کۓ مگر وہ سب ناکام رہے اس حادثہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اطلاع ملنے پر چکڑپلی پولیس اور کلیوز ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفصیلات جمع کیں۔  چکڑپلی  پولیس خودکشی کے پیچھے کے وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 
پولیس کے مطابق خاتون شادی کے بعد‌ اپنے شوہر جدا ہوگئی تھی اور وہ اپنے ماں باپ کے مکان واقع رام نگر میں مقیم تھیں۔ خودکشی کی وجہہ فوری معلوم نہیں ہوسکی ہے۔تحقیقات جاری ہے۔