Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Crime

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طالبہ کی شکایت پر پروفیسر کےخلاف جنسی ہراسانی کامقدمہ درج، یونیورسٹی نےکیا معطل

ملک مشہور و معروف ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سنسکرت شعبہ کے پروفیسر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 
شکایت موصول ہوتے ہی جامعہ نے پروفیسر کو تحقیقات جاری رہنے تک معطل کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ سنسکرت میں بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک طالب علم کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی ہے۔ 
پولیس کو دی گئی شکایت میں طالبہ نے بتایا کہ وہ سنسکرت میں بی اے آنرز کے دوسرے سال کی طالبہ ہے اور اپنی شکایت میں اس نے کہا ہے کہ پروفیسر نے اسے اپنے سرکاری چیمبر میں بلایا اور اسے غیر مہذب طریقے سے چھوا اور اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
طالب علم کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن 37(1) کے تحت یونیورسٹی کی داخلی شکایات کمیٹی کے زیر التوا تحقیقات کے ساتھ سنسکرت ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
طالب علم کا الزام ہے کہ گریش پنت نے عملے کے سامنے اپنی حرکتوں کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے بعد طالب علم نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعہ کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انتظامیہ نے ملزم پروفیسر کو معطل کردیاہے۔