Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Regional

وزیر اعلی ریونت ریڈی نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کردہ کتاب کارسم اجراء انجام دیا

شہر حیدرآباد میں دانشور،علماء و سیاسی سماجی رہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران ریاست  کے وزیر اعلی  ریونت ریڈی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی تصنیف کردہ کتاب ’’Prophet for theWorld کارسم اجراء کیا۔
اس پروگرام میں  صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اور تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر اور اسلامی اسکالرمولانا مفتی عمر عابدین اور دیگر علمائے کرام اور معززین نے شرکت کی ۔  
اس تقریب سے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپؐ کی تعلیمات ایک مذہب کے ماننے والوں کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمارا مذہب‘ زبان اور کلچر الگ الگ ہوسکتا ہے۔ ہماری مقدس کتابیں قرآن‘ بائیبل اور گیتا الگ الگ ہوسکتی ہیں لیکن ان سب کتابوں کا مقصد امن وشانتی‘ آپسی بھائی چارہ‘ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ 
لیکن بعض لوگ سماج میں زہر پھیلاکر آپس میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم سب کو متحدہ طور پر اس زہر کو سماج میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ 
وزیراعلی ریونت ریڈی نے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی تعریف بھی کی ۔اس تقریب سے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور دیگر  نے بھی خطاب کیا