نٹ یوجی سی سمیت 3 امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان جاری کردیا گیاہے۔ یہ امتحان اب 21 اگست سے 4 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
نیٹ امتحان پر تنازع کے درمیان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے نٹ یو جی سی سمیت 3 امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جاری کر دیا ہے ۔ نٹ کا امتحان اب 21 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔اس میں خاص بات یہ ہے کہ اب مکمل امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا،یعنی امتحان آف لائن کے بجائے آن لائن کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ این ٹی اے نے یہ تیاری پیپر لیک ہونے سے بچنے کے لیے کی ہے،یہ ان امیدواروں کیلئے ایک اچھا موقع ثابت ہوسکتا ہے جن کا اگزام خراب تھا، ان کے پاس اب اس امتحان کو پاس کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نٹ یو جی سی میں دھاندلیوں کی اطلاعات کے بعد اسے ملتوی کردیا گیاتھا۔ ایجنسی نے کہا تھاکہ امتحان کا پرچہ ڈارک ویب پر لیک ہوا تھا جس کے بعد ملک بھرمیں نٹ یو جی سی امتحان دینے والے طلبا کے ساتھ ساتھ ان کےسرپرست اور دیگر لوگوں نے سڑک پر اترکر شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا تھا،اس سب کو دیکھتے ہوئے وزارت تعلیم نے این ٹی اے کے ڈی جی کو بھی ہٹا دیا تھا،اب وزارت تعلیم نے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے طلبا کو راحت پہنچائی ہے۔این ٹی اے کے نئے کیلنڈر کے مطابق نٹ یو جی سی کا امتحان اب 21 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ جوائنٹ سی ایس آئی آر یو جی سی کا امتحان اب 25 جولائی سے 27 جولائی تک منعقد کیا گیا ہے۔ یہ امتحان بھی آن لائن ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ این سی ای ٹی امتحان کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جو کہ 10 جولائی کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔