Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

سری لنکا کی حکومت نے کورونا وباء میں مسلمانوں کی میتوں کو زبردستی جلانے پر معذرت کی

سری لنکا کی حکومت نے منگل کو کورونا کے دوران وبا سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جبری طور پر جلانے پر معذرت کی ہے،
بتا دیں کہ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دور میں آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے۔
معذرت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تا کہ آئندہ مسلمانوں یا دوسری کمیونٹی کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔
 یاد رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو نظراندازکیا تھا۔  
کورونا کی عالمی وباء کے دوران سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کردی تھی اور مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باؤجود جلا دیا گیا تھا۔
سری لنکا کی اکثریتی عوام بدھ مت کی پیروکار ہیں جو عام طور پر ہندو طرز عمل پر میت کو جلا دیتے ہیں،
سری لنکا میں مسلم نمائندوں نے حکومت کی جانب سے معافی نامے کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ملک کی 2 ملین آبادی کا تقریباً 10 فیصد مسلم کمیونٹی ابھی تک صدمے کا شکار ہیں۔