Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
World

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی ایوان میں خطاب، مسلم رکن رشیدہ طلیب کا خاموش احتجاج

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے بدھ کے روز کانگریس سے ایک سخت خطاب کیا۔ آئی سی جے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کا سامنا کررہے نتن یاہو نے حماس کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا وعدہ کیا اور غزہ میں جنگ کے امریکی مخالفین کو بیوقوف" قرار دیا۔
 
بتا دیں کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکا میں تقریر پر امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے شدید احتجاج کا مظاہرہ کیا،
جہاں کچھ ایسے لیڈر بھی رہے جنھوں نے امریکی کانگریس سے نتن یاہو کے خطاب کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔امریکی ایوان میں نمائندگان سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر امریکی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔ 
بتا دیں کہ راشدہ طلیب امریکی کانگریس کی ایک ایسی واحد رکن ہیں جنہوں نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے نیتن یاہو کے خطاب کی مخالفت میں مسلسل خاموش ایک تختی پکڑی رہی جس میں جنگی مجرم لکھا تھا۔ "جنگی مجرم" لکھنے والے پلے کارڈ پر وضاحت کرتے ہوۓ رشیدہ طلیب نے ٹویٹر اکس پر لکھا کہ "میں اقتدار کے سامنے سچ بولنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔" فلسطینیوں کا صفایا نہیں کیا جائے گا۔ میں ان دیواروں کے باہر سڑکوں پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
امریکہ میں نتن یاہو کے خطاب پر
امریکی مسلم رکن پارلیمنٹ رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کا مظاہرہ کیا