Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Education

حیدرآباد میں ایس آر زیڈ انٹرپرائزز کے زیراہتمام آل انڈیا حفظ قرآن مقابلہ منعقد

حیدرآباد میں ایس آر زیڈ انٹرپرائزز کے زیراہتمام آل انڈیا حفظ قرآن مقابلہ منعقد ہورہاہے۔ یہ مقابلہ گڈی ملکاپور کے کنگز پیالیس میں جاری ہے۔
آرگنائزر قاری محمد عبدالرحمن نے بتایا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء اور اسکالرز میں قرآن پاک کے حفظ اور تلاوت کو فروغ دیناہے۔
انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سراج الدین عمری ٹاملناڈو۔ قاری محمد عبدالمجید ضیا کرناٹک اور حافظ و قاری یونس علی خان تلنگانہ اس مقابلہ میں ججز کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
   مقابلہ میں اول مقام حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے جبکہ دوسرے نمبر کیلئے 50 ہزار اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے کو 25 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ ملک کا سرکردہ سٹلائٹ چیانل منصف ٹی وی اس تقریب کا میڈیا پارٹنر ہے۔
 منصف ٹی وی نے اپنے قیام سے ہی سیاسی خبروں کے ساتھ ساتھ سماجی اور مذہبی پروگرموں کے ذریعہ اپنی ایک شناخت بنائی ہے۔
 اس پروگرام میں بحیثیت میڈیا پارٹنر شامل ہونا بھی اسی سلسلہ کا ایک حصہ ہے۔