Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Education

تلنگانہ کے سرکاری جونیر کالجس کوجلد ہی ملیں گے نئے اور مستقل لکچررس

تلنگانہ کے سرکاری جونیر کالجس کوجلد ہی نئے اور مستقل لکچررس مل جائیں گے۔ جونیئر لکچررس کے عہدوں  پر بھرتی کا عمل تقریباً اختتام کو پہنچ رہا ہے اس لئے تقرری کیلئے لکچررس کو 8 نومبر کو ان کے تقررنامہ سونپے جاسکتے ہیں۔
 ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ منتخب امیدواروں کو تقرری کے احکامات دینے کے انتظامات کئے جائیں۔
 گذشتہ بی آر ایس حکومت میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے 2022 میں سرکاری جونیئر کالجس میں ایک ہزار 392 جونیئر لکچررس کی بھرتی کیلئے ایک نوٹی فکیشن جاری کیاتھا۔
 12 ستمبر سے 3 اکتوبر 2023 تک تحریری امتحان منعقد کیاگیاتھا۔ ابتدائی کلیدوں کے ساتھ جوابی شیٹس بعد میں جاری کی گئیں۔ اس ک ےبعد22 اپریل 2024 کو حتمی کی جاری کی گئی تھی۔
 ریونت ریڈی حکومت جس نے کٹراکٹ لکچررس کو ریگولرائز کرنے کا یقین دلایا تھا تین ہزار 93 لکچررس کو ریگولرائز کیا جن میں 184 ووکیشنل لکچررس شامل ہیں۔