آج حیدرآباد حلقہ کے معزز رکن پارلیمنٹ جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر جامع گھریلو سروے کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر شمار کنندہ شریمتی مادھوی، زیڈ سی وینکنا، ڈی سی راجندر نگر سرکل، شماریات سپروائزر اپیندر، وارڈ انچارج جناب سعید صاحب موجود تھے۔
سروے کے تعلق سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ریاست تلنگانہ اور خاص کر حیدرآباد کے لوگوں کو مخاطب کرایک بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے جو پوری ریاست میں سماجی، اقتصادی، تعلیمی، روزگار، سیاسی اور ذات کے سروے کیا جا رہا ہے تمام لوگ اس سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارےگھر پر کمشنر نائک صاحب ،ڈپٹی کمشنر صاحب ، اور ایمیونیٹر محترمہ مادھوی صاحبہ آئی تھی۔میں نے اپنے تمام گھر کے افراد خاندان کی تمام تفصیلات اس سوال نامہ میں بھر کے دی ہیں ۔جس میں 45 سوالات ہیں اور بہت آسان ہیں۔
میری آپ تمام سے خاص کر مسلم ،دلت اور بیکورڈ سے گزارش ہے کہ اس ہاؤس ہولڈ سروے میں حصہ لیجیے کیونکہ اس سے حکومت کے پاس جو انفارمیشن یا ڈیٹا جمع ہوگی اس کی بنیاد پر کئی سہولیات فراہم ہوں گے۔