اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے اور حلقہ اسمبلی نامپلی کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین صاحب کے والد محترم جناب محمد مقصود حسین صاحب کا گزشتہ کل 30 نومبر ہفتہ کی شام انتقال ہوگیا ہے۔
جنازہ کی نماز آج بروز اتوار 1 دسمبر فرسٹ لانسر بڑی مسجد میں بعد نماز عشاءادا کی جاۓ گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بڑے پا رحمۃاللہ فرسٹ لانسر احمد نگر میں ہوگی۔
انشاءاللہ جنازہ کی نماز بعد نماز عشاء 7:45 بجے ادا کی جاۓ گی۔تمام اہل ایمان سے گزارش ہے کہ مرحوم کی مغفرت کی دعا کریں۔
ماجد حسین اے آئی ایم آئی ایم کے ایک سرکردہ لیڈرہیں۔
ماجد حسین 2009 میں احمد نگر ڈویژن کے کارپوریٹر بنے۔ 2012 میں، وہ جی ایچ ایم سی کے میئر کے طور پر منتخب ہوئے۔
2016 میں، وہ مہدی پٹنم ڈویژن کے کارپوریٹر کے طور پر جیت درج کی اور 2020 میں اسی عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔
2023 کے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ماجد حسین نے کانگریس کے امیدوار محمد فیروز خان کو شکست دے کر نامپلی حلقہ کے ایم ایل اے منتخب ہوۓ ہیں۔