Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Sports

روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 میں جگہ بنا لی ہے

امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو شکست دے کر سپر 8 میں رسائی حاصل کرلی ہے، ہندوستان کی اس جیت کےساتھ ہی پاکستان کو بھی سنجیونی مل گئی ہے۔ امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ ٹیم انڈیا کو 8 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز کا ٹارگیٹ دیا، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا کرارشدیپ سنگھ کی شاندار بولنگ اور سوریہ کمار یادیو کی نصف سنچری کے بل بوتے جیت حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک کے بعد ہندوستان چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 میں پہنچ گیا ہے، وہیں امریکہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ساتھ ہی بھارت کی اس جیت سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوا ہے اور اس کے سپر 8 تک پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں یاد رہے کہ اگر آئرلینڈ 14 جون کو ہونے والے میچ میں امریکہ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان سپر 8 میں پہنچ جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز میچ جیتنے کے ساتھ ہی نیویارک میں ہندوستانی شائقین نے خوب جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا اور مداحوں نے تو جیت کے بعد اپنی خوشی کا اظہار تے ہوۓ'انڈیا انڈیا' کا نعرہ بلند کیا ساتھ ہی چند شائقین نے بھارت کی جیت کا جشن منانے کے لیے دل کھول کر رقص بھی کیا۔