Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

ہندوستان میں چیونٹی کی ایک نئی قسم پائی گئی

اروناچل پردیش: 19 جون (منصف ٹی وی) سائنس دانوں نے ہندوستان کے شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں نیلی چیونٹیوں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، پاراپاراٹریچنا نِیلا نامی اس نئی قسم کی چھوٹی چیونٹی کی لمبائی 2 ملی میٹر سے کم ہے، چیونٹی کے جسم کا بیشتر حصہ گہرے نیلے رنگ کا ہے سوائے اس کے اینٹینا، جبڑے اور ٹانگوں کے، اس چیونٹی کا ایک سہ رخی سر ہے جس پر بڑی آنکھیں اور پانچ دانتوں والے سہ رخی جبڑے ہیں۔
 جرنل زوکیزمیں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونٹی کی اس قسم کو اس کے نیلے رنگ کی وجہ سے نیلا کا نام دیا گیا ہے۔