Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Sports

روہت اور ویراٹ کے بعد جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئینٹی کو کہا الوداع

ہندوستانی کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رویندرا جدیجا نے بھی ہندوستان کی ٹی ٹوئینٹی  ورلڈ کپ کی فتح کے بعد ٹی ٹوئینٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف 7 رنز سے جیتنے کے بعد ڈریسنگ روم میں ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے، ہندوستانی آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ 
جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوۓ کہا کہ، مین نے ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔
جڈیجا نے  کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیئیر کی بلندی ہے، کیرئیر میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔
روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین پلیئر ہیں۔ جڈیجا سے قبل روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
روندرا جڈیجا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن فارم کا شکار رہے۔ ورلڈ کپ میں جڈیجا 5 اننگز میں صرف 35 رنز بناسکے،اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
روندرا جڈیجا نے بھارت کی جانب سے 74 میچز کھیلے ہیں،جہاں 54 وکٹیں لیں اور ساتھ ہی 41 اننگز میں 515 رنز  بھی بنائے ہیں۔