Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

سینئر آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر جتیندر کو تلنگانہ کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا گیا

تلنگانہ حکومت نے آج بروز بدھ 10 جولائی کو آئی پی ایس آفسر ڈاکٹر جتیندر کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے عہدے پر مقرر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر جتیندر کو کانگریس حکومت نے ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد حکومت کے  ذریعہ مقرر کیے گئے پہلے ڈی جی پی ہیں۔ بتا دیں کہ آئی پی ایس روی گپتا کو گزشتہ سال دسمبر میں عبوری ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا، جب الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیا تھا جو اس وقت نافذ تھا،
واضح رہے کہ ڈاکٹر جتیندر یہ 1992 بیچ کے آئی پی ایس آفسر ہیں  جو محکمہ داخلہ میں حکومت کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،
ان کا کیریئر نرمل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بیلمپلی میں ایڈیشنل ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں اور اعلی نکسلی سرگرمیوں کے دوران محبوب نگر اور گنٹور اضلاع کے ایس پی کے طور پر اہم کردار انجام دیا۔
واضح رہے کہ جیتندر کے وسیع تجربے میں 2004 سے 2006 تک دہلی سی بی آئی اور گرے ہاؤنڈز کے ساتھ کام کرنا شامل ہے۔ بعد میں انہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے انہوں نے وشاکھاپٹنم میں بھی ذمہ داریاں سنبھالا ہے۔
جیتندر کی متوقع تقرری کے ساتھ ساتھ انتظامی تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر کئی دیگر آئی پی ایس افسران کے تبادلے کیے جانے کی امید لگائی جا رہی ہے