Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج ہوگا اعلان :ووٹوں کی گنتی جاری

ملک کی 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جائے گا۔
ان میں مغربی بنگال کی 4 سیٹیں ہیں، جب کہ ہماچل پردیش میں 3 اور اتراکھنڈ میں 2 سیٹیں ہیں۔
سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے،
یہ ضمنی انتخابات اترپردیش، ٹاملناڈو، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کی دیہرا،ہمیر پور اور نالہ گڑھ سیٹوں پر انتخابات ہوئے تھے۔ ان تمام سیٹوں پر آج نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ساتھ ہی مغربی بنگال کی چار سیٹیں بہار کی ایک۔ پنجاب اور مدھیہ پردیش کی بھی ایک ایک سیٹ پر 10 جولائی کو ووٹ ڈالے گئے تھے،جن پر گتی جاری ہے، تازہ اطلاعات میں ہماچل پردیش کی دیہرا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ بی جے پی امیدوار ہوشیار سنگھ کانگریس امیدوار اور چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو کی بیوی کملیش ٹھاکر سے پہلے مرحلے کی گنتی میں 250 سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔ تاہم ہماچل پردیش کی ایک اور سیٹ ہمیر پور میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔ یہاں کانگریس کے ڈاکٹر پشپندر ورما کو 6 ہزار 750  ووٹ ملے ہیں جبکہ بی ج پی کے آشیش شرما کو  5 ہزار 46 ووٹ ملے ہیں۔ اس دوران اتراکھنڈ کی دو سیٹوں پر بھی کانگریس سبقت بنائے ہوئے ہے۔ اتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ پر پہلے مرحلے میں کانگریس امیدوار 205 ووٹوں سے آگے ہے۔ کانگریس امیدوار لکھپت بٹولا کو 1921 ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی امیدوار راجندر بھنڈاری کو 1726 ووٹ ملے ہیں۔ اسی طرح اتراکھنڈ کی منگلور سیٹ پر کانگریس امیدوار قاضی محمد نظام الدین آگے ہیں جبکہ بی ایس پی کے عبید الرحمن دوسرے نمبر پر ہیں