Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
National

بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی بھگت رہے ہیں۔راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ڈیسا فاریسٹ ایریا میں پیر کی شام عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری کے دوران ہندوستانی فوج کے 5 جوان زخمی ہوگئے اور 4 جوان فوت ہوگۓ ہیں۔
مہلوکین میں کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈی راجیش، کانسٹیبل بیجندر اور کانسٹیبل اجے شامل ہیں۔
اس حادثہ پر راہول گاندھی نے مرکزی حکومت کو اپنے سوالوں کا نشانہ بنایا ہے۔
 لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔
راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’آج پھر جموں و کشمیر میں ایک دہشت گردانہ تصادم میں ہمارے سپاہی شہید ہوئے۔ شہداء کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اور سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ایک کے بعد ایک ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ یہ مسلسل دہشت گردانہ حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں۔